پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

ڈیفنس کار بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج، دہشت گردی کی دفعات شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کھڈا مارکیٹ ڈیفنس میں گزشتہ روز ہونے والے کار بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، دہشت گردوں نے بہت بڑی واردات کی تیاری کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ ڈیفنس میں گزشتہ روز کار بم دھماکے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی، مقدمہ ایکسپلو سیو ایکٹ اور دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

سرکارکی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے کراچی میں بہت بڑی واردات کی تیاری کی تھی۔

- Advertisement -

مذکورہ بم دھماکا آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، پولیس کے مطابق بم کو کار میں موجود چھ گیس سلنڈروں سے منسلک کیا گیا تھا، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے بارودی مواد کے دو پیکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں، جن میں سے ایک پیکٹ دو کلو اور دوسرا چھ کلو وزنی تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی، کھڈا مارکیٹ پر کار میں پراسرار دھماکہ

یاد رہے کہ کھڈا مارکیٹ ڈیفنس میں ہونے والے کار بم دھماکے سے متعلق پولیس نے ابتداء میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی ایک روز قبل جمیشد کوارٹرز کے علاقے سے چوری ہوئی ہے۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سلنڈر پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، واضح رہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں