تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

برطانوی شہریوں کے لیے روس کے خلاف لڑنا غیرقانونی قرار

لندن : برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ نے برطانوی شہریوں کے لیے یوکرین میں روس کے خلاف لڑنے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق غیرملکیوں کے روس کیخلاف لڑنے سے متعلق مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل ٹونی ریڈکن کا بیان برطانوی سیکریٹری خارجہ لیز ٹروس کے بیان سے متضاد نکلا۔

ایڈمرل ٹونی ریڈکن نے کہا کہ برطانوی فوج اور لوگوں کے لیے یوکرین جاکر روس کیخلاف لڑنا غیر قانونی ہے۔

ایڈمرل ٹونی ریڈکن نے لیز ٹروس کے بیان کو جذباتی بیان قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کے احساسات کو سمجھتے ہیں لیکن بحیثیت فوجی ہمارا کہنا ہے کہ یہ دانشمندانہ بیان نہیں۔

گذشتہ ہفتے برطانوی سیکریٹری خارجہ لیز ٹروس نے یوکرینی صدر کی غیرملکیوں سے روس کے خلاف لڑنے کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو برطانوی شہری لڑائی کے لیے یوکرین جانا چاہتے ہیں ، ان کی مکمل حمایت کروں گی۔

خیال رہے روسی حملوں کے پیش نظر یوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی نے غیر ملکیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ روسی افواج کے خلاف لڑائی میں مدد کے لیے یوکرینی سفارت خانوں کا رخ کرکے ’بین الاقوامی بریگیڈ‘ میں رجسٹریشن کروائیں۔

اس سے قبل زیلنسکی نے لڑائی کی مہارت رکھنے والے غیرملکیوں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ یوکرین کے دفاع میں مدد کریں۔

Comments

- Advertisement -