نئی دہلی : پاکستانی ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یوم دفاع کا دشمنوں کو دھول چٹانے کے پچاس سال مکمل ہونے پر یوم دفاع کی تقریبات ملک بھر میں سجی اور ساتھ ہی ساتھ پڑوسی ملک میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی تقریب سجائی، یومِ دفاع کی پروقار تقریب میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے پاکستان کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، ہر پاکستانی مادر وطن کے چپےچپے کیلئے قربانی دینے کو تیار ہے، پاکستانی افواج مادر وطن کا تحفظ کرنا خوب جانتی ہے۔
انہوں نے دشمن کو للکارتے ہوئے کہا کہ پینسٹھ کی جنگ غیر ملکی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے تحفظ کاکے عزم کا کھلا ثبوت ہے، پاک افواج ایمانی قوت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، جس نے چھ ستمبر انیس سوپینسٹھ میں اس کا عظیم الشان مظاہرہ بھی کیا تھا۔