جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں یوم دفاع کےموقع پر بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: یوم دفاع کے موقع پر بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والا بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوانوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا، کوئٹہ یوم دفاع پر بڑی تباہی سے بچ گیا، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کے دوران مارٹر بم،چھ کلو بارودی مواد،اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے نٹ بولٹ برآمد کر لیے۔

 یہ سامان یوم دفاع کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی واردات میں استعمال کیا جانا تھا ، ترجمان کے مطابق دہشت گرد نے دوران تفتیش را سے اپنے تعلق اور رابطوں کا اعتراف کیا ہے اور ماضی میں کوئٹہ میں دو بم دھماکوں میں ملوث رہا ہے۔

کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا آلہ کار بھی پکڑا گیا، گرفتار دہشتگرد نےدوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ رقم لے کر دشمنوں کیلئے کام کرتارہا ہے۔ ملزم نے ماضی میں بھی کوئٹہ میں دہشتگردی کی دو کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا، جس میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے نیو رنگ روڈ سے تین دہشتگرد پکڑے گئے، ملزمان سے پانچ کلو وزنی ٹائم بم برآمد ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں