تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبےسے آج منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوم دفاع ملی جوش و جذبےسےآج منایاجارہا ہے، 1965میں پاک فوج نے دشمن کی تمام ترچالوں کوناکام بنایا، بزدل دشمنوں کوارض پاک کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنےپرسبق سکھایا۔

یہ اُن شہداء کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں جنہوں نے 1965ء اور دیگر جنگوں میں آزادی کے چراغ کو روشن رکھنے کیلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا، نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں اور شہداء کےلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

عسکری و سول افسران 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ شہداءکے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گی، بانی پاکستان محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات منعقد ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنگِ ستمبر: پاکستانی بچّہ جو قومی رضا کار بھرتی ہونے کے لیے دفتر پہنچ گیا

اکاون سال قبل 6 ستمبر 1965 کو دشمن کی جارحیت کے جواب میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی، بری ، بحری، فضائی اور جہاں مسلمان فوجیوں نے دفاع وطن میں تن من دھن کی بازی لگائی وہیں پاکستان میں بسنے والی اقلیت بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں پیش پیش رہی۔

پاک فضائیہ نے 6 ستمبرکو بھارت کے فضائی اڈوں پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ پر بھر پور انداز میں حملے کیے۔ پٹھان کوٹ میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 10 طیارے تباہ کیے اور متعدد کو نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں:جنگِ‌ ستمبر: بی آر بی نہر پر پہنچ کر ہزاروں شہریوں نے پاک فوج کو اپنی خدمات پیش کردیں

1965ء کی 17 روزہ جنگ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 35 طیاروں کو فضا اور 43 کو زمین پر تباہ کیا جبکہ 32 بھارتی طیاروں کو طیارہ شکن گنوں نے نشانہ بنایا۔ اس طرح مجمو عی طورپر بھارت کے 110 طیارے تباہ ہو ئے۔

Comments

- Advertisement -