بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

دعویٰ نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (26 ستمبر 2025): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی صحافی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے۔ مجھے بغیر کسی الزام کے 6 ماہ جیل میں رکھا گیا۔

خواجہ آصف نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے سے متعلق کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کو قطر حملے کا ردعمل نہیں کہہ سکتے، ہاں یہ ہو سکتا ہےکہ قطر حملے نے شاید اس معاہدے کے لیے بات چیت کو تیز کیا ہو۔

وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات طویل ہیں اور دفاعی معاہدے پر بات چیت ایک عرصے سے جاری تھی۔ اس معاہدے سے پہلے سے جاری دفاعی تعلقات کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین اور امریکا سے تعلقات پر کہا کہ چین ہمارا پُر اعتماد اور بھروسے لائق پڑوسی ہے جب کہ امریکا کے ساتھ لین دین کا سلسلہ دلچسپ رہا ہے۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ہر ملک کے اندر ڈیپ اسٹیٹ ہوتی ہے۔ کشمیر وہ زخم ہے، جس سے گزشتہ 78 سال سے خون رس رہا ہے۔

بھارت نے آئندہ حملہ کیا تو سعودی عرب ہمارے ساتھ ہوگا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں