بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

وزیراعظم کو انتخابات لڑنے کا چیلنج احمقانہ ہے ،خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا وزیرِاعظم نواز شریف کو حلقہ این اے ایک سو بائیس کیلئے چیلنج کرنے پر وفاقی وزیرخواجہ آصف سوشل میڈیا پرپھٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیرِ اعظم نواز شریف کو حلقہ این اے ایک سو بائیس کیلئے چیلنج کیا تو وفاقی وزیرخواجہ آصف عمران خان پر برس پڑے۔

خواجہ آصف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیجانب سے وزیراعظم کو انتخابات لڑنے کی دعوت دینا احمقانہ ہے، خواجہ آصف نے طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ عمران خان این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے خوفزدہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس عمران خان کا آبائی حلقہ ہے، جہاں وہ تین بار شکست کھا چکے ہیں،  کپتان کو دو مرتبہ ایاز صادق اورایک مرتبہ طارق عزیز نے شکست دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں