تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارتی وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

نئی دہلی: بھارتی وزارت دفاع کی ویب سائٹ نامعلوم ہیکرز کے ہیک کرلی، ویب سائٹ کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ہے جس پر چینی الفاظ میں کچھ تحریر کردیا گیا ہے، جس کا لفظ ممکنہ طور پر ’ہوم‘ بتایا جارہا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ معاملے کو حل کرنے کے لیے ضروری کارروائی کی جارہی ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ یہ عمل دوبارہ نہ ہوسکے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ویب سائٹ کو چینی ہیکرز کی جانب سے ہی ہیک کیا گیا ہے، بھارتی ویب سائٹ کھولی جائے تو اس پر ایرر کے ساتھ صارف کو کچھ دیر بعد دوبارہ کوشش کرنے کو کہا گیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق نیشنل انفارمیٹک سینٹر جو ویب سائٹ کی دیکھ بھال اور اس کے اپ ڈیشن کے امور انجام دیتا ہے، وہ ویب سائٹ کی ریکوری کے لیے سرگرم عمل ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ ویب سائت جلد از جلد بحال کی جاسکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -