منگل, اکتوبر 6, 2026
اشتہار

کراچی : ڈیفنس میں ریسٹورنٹ پر خواتین کے جھگڑے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس میں ریسٹورنٹ پر خواتین کے جھگڑے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی ،متاثرہ خاتون عائشہ نے بتایا کہ وہ اپنی دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہی تھیں کہ اچانک دوسری میز پر بیٹھے تین خواتین نے دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک ریسٹورنٹ میں خواتین کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

خاتون عائشہ اپنی دوستوں کے ہمراہ کھانا کھا رہی تھی کہ 3 خواتین نے دھاوا بول دیا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کونے کی ٹیبل سے 3خواتین چلتی ہوئی ٹیبل پر پہنچیں، مبینہ طور پر تینوں نے عائشہ نامی خاتون سے گالم گلوچ کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لال کپڑوں میں موجود لڑکی نے عائشہ کو تھپڑ مارا جبکہ کالے کپڑوں میں موجود لڑکی نے ٹیبل سے پلیٹ اٹھا کر ماردی۔

مبینہ طور پر جھگڑا کرنے والی خواتین کی والدہ بھی دھمکیاں دیتی رہیں، جھگڑے کے بعد متاثرہ خاتون نے ون فائیو مددگار پولیس کو طلب کیا، لیکن خواتین پولیس کے آنے سے پہلے ہی موقع سے فرار ہو گئیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والی فیملی کا ان کی دوست سے ایک سال قبل جھگڑا ہوا تھا ، خواتین نے مجھے مارا اور کہا اپنی دوست کو میسج دینا ہم تمہارا یہ حال کریں گے۔

خاتون نے بتایا کہ جھگڑے کے تیسرے روز مجھے نوابشاہ سے ایک بااثر شخص کا فون آیا، انتہائی برا رویہ تھا،مغلظات بکی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی،

متاثرہ خاتون نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ کیا کہ انہیں اور ان کی بچیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ وہ اکیلی رہتی ہیں۔

پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا اور صرف درخواست لے کر خاتون کو روانہ کیا گیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں