تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن کو شکست دے دی

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے آخری گروپ میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو86رنزسےشکست دے دی ہے، لاہورقلندرز197رنزکےتعاقب میں110رنزپرڈھیر ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حسین طلعت25،حارث رؤف18رنزبناسکے، راشد خان ریٹائر ہرٹ ہوئے، اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹر کراچی کنگز کے بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمر،عمران طاہر،عاکف جاوید،عمادوسیم نے2،2شکارکیے۔

اس سے قبل محمد اخلاق ، طیب طاہر اور کپتان عماد وسیم کی دلکش اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے جیت کے لئے دفاعی چیمپئن کو 197 رنز کا ہدف دیا تھا گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے رواں ایڈیشن میں ڈیبیو کرنے والے محمد اخلاق نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، طیب طاہر نے بھی 40 رنز بنائے۔

کپتان کراچی کنگز کی ان فارم کارکردگی کا تسلسل جاری رہا، عماد وسیم نے 31 گیندوں پر 45 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، اختتامی اوورز میں بین کٹنگ کی جارحانہ 33 رنز کی بدولت ہدف 197 رنز تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان،حسین طلعت اورحارث رؤف نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو میں کراچی کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ رواں سیزن کے تین میچز ایسے تھے جو ہمیں جیتنے چاہئے تھے مگر ہم اچھی طرح ان کا اختتام نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا اختتام کرنا چاہتے ہیں، ٹیم میں تبدیلی سے متعلق عماد وسیم   نے  بتایا کہ آج کے میچ کے لئےآٹھ تبدیلیاں کیں ۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد اخلاق نے کراچی کنگز کے لیے اپنا ڈیبیو کو یادگار بنایا، ایمرجنگ کیٹیگری میں قاسم اکرم کی جگہ محمد عرفان خان کو شامل کیا گیا تھا، حیدر علی،عاکف جاوید، محمد عمر، عمران طاہر، اوور سیزکھلاڑیوں میں سے جیمز فلراور بین کٹنگ بھی پلئنگ 11 کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ طیب طاہر اور قاسم اکرم  بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاورزلمی فاتح

لاہور قلندرز نے آج کے میچ کے لئے دو تبدیلیاں کیں، کپتان شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ان کی جگہ ڈیوڈ ویزے کو ذمے داری سونپی گئی۔

پلئنگ الیون میں کپتان ڈیوڈ ویزے، فخر زمان ، عبداللہ شفیق اور شین ڈیڈزویل، دلبر حسین، کامران غلام ، حسین طلعت ، حارث رؤف، زمان خان، سیم بلنگز اور راشد خان شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -