بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ڈیفنس سے انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس کی انتہائی مطلوب منشیات فروش کے خلاف کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے ڈیفنس فیز 5 میں مطلوب منشیات فروش کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، منشیات فروش نے پولیس کو دیکھتے ہی اہلکار پر کار چڑھا دی۔

ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ کار کی زد میں آکر پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگیا، جاں بحق اہلکار کی شناخت میر محمد کے نام سے ہوئی ہے جو ڈی ایس پی درخشاں آفس میں تعینات تھا۔

ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا تھا کہ واقعہ رات گرئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پیش آیا، اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس اہلکار کو کار تلے کچلنے والے مطلوب منشیات فروش کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں