تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

یوم دفاع وشہدا آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، یادگاروں پر پھول رکھے جائیں گے

اسلام آباد : آج ملک بھر میں یوم دفاع وشہدا ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، آج شہداء یادگاروں پر پھول رکھے جائیں گے۔ غازیوں اور شہداء کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جائے گا۔

  مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، چھ ستمبر ملکی سرحدوں کے دفاع اور تجدید عہد وفا کا دن ہے،  وہ دن جب دشمن ناپاک ارادوں کے ساتھ ارض پاک میں گھسا۔

وہ دن جب پاک فوج نے دشمن کے ناپاک قدموں کو پسپا کردیا۔ اس سلسلے میں ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم جاری ہے۔

شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے، آج شہداء یادگاروں پر پھول رکھے جائیں گے۔ غازیوں اور شہداء کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چھ ستمبر انیس سوپینسٹھ وہ دن ہے جب دشمن نے اُس قوم کو للکارا جس کی اساس شجاعت اور بہادری ہے۔ بھارت کی پندرہویں بکتر بند ڈویژن رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ آور ہوئی۔

طاقت کے نشے میں چور بھارتی فوج نے بے خبری میں حملہ اور صبح تک لاہور میں ناشتہ کا دعویٰ کیا لیکن انہیں معلوم نہ تھا کہ سرحدوں کی رکھوالی خالد بن ولید اور ٹیپو سلطان کے جانشین کررہے تھے۔

پاک فوج نے اپنے سے کہیں بڑی فوجی طاقت کا غرور خاک میں ملادیا۔ بھارت چونڈہ کا مقام کبھی نہیں بھولے گا جسے پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنایا۔

بی آر بی کے مقام پر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے دشمن کی صفوں میں گھس کر انہیں بھاگنے پر مجبور کیا۔ کوہ میں دشت میں صحرا میں پاک فوج کے جوان ہر محاذ پر بہادری سے لڑے، پاک فضائیہ کے مٹھی بھر جنگی جہازوں نے ملک کی فضاؤں کو محفوظ بنایا۔

ایم ایم عالم کو کیسے کوئی بھول سکتا ہے۔ تیس سیکنڈ میں دشمن کےچھ جہاز ڈھیر کردیئے، جنہیں لاہور میں ناشتہ کرناتھا وہ اپنے علاقے بھی چھوڑ کر بھاگ رہے تھے۔

غیر ملکی اخباروں میں پاک فوج کے کارنامے بیان کیے جارہے تھے۔ پاکستانی قوم بھی وطن کے دفاع کے لیے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، شہریوں کا ڈنڈے اٹھائے سرحدوں پر جانا، چندے اکٹھے کرنا اور نور جہاں کا ریڈیو پر ملی نغموں سے سے جوانوں کا جذبہ بڑھانا، یہ وہ سترہ دن تھے جب اٹھارہ سال پہلے بننے والے ملک نے ایک قوم بن کر اور یک جان ہوکر اپنا دفاع کیا۔

 

Comments

- Advertisement -