اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ مسترد کرچکے ہیں، بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری ضرور کی ہے لیکن یہ سرجیکل اسٹرائیک نہیں۔
India has suppressed protests in Kashmir… by arynews
مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے ٹیلی فونک بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت ماضی میں بھی سیز فائر کی متعدد بار خلاف ورزی کرچکا ہے، بھارت نے سرحد کی خلاف وزری ضرور کی ہے تاہم سرجیکل اسٹرائیک نہیں یہ بھارت کی طرف سے صرف لفاظی ہے اور اس کا مقصد کشمیر کاز سے توجہ ہٹانا ہے۔
سندھ طاس معاہدہ عالمی ہے اسے کوئی رد نہیں کرسکتا
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی ہے اسے کوئی رد نہیں کرسکتا،بھارت صرف بھڑکیں ماررہا ہےاور معاملات کی درستی کے لیے مختلف فورمز استعمال کررہا ہے۔
کشمیر کی تحریک مزید زور پکڑے گی، بھارت نہیں روک سکتا
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنما برہانی وانی کی شہادت کے بعد کشمیر کی تحریک آزادی میں شدت آئی اور یہ تحریک مزید زور پکڑے کی بھارت اسے نہیں روک سکتا، کشمیر میں جاری بھارتی مظالم دنیا بھر میں دیکھے جارہے ہیں، بھارت کی بھرپور کوشش ہے کہ توجہ کشمیر سے ہٹا کردوسری جانب مرکوز کردی جائے اسی لیے سندھ طاس معاہدے پر واویلا بھی بھارت کی طرف سے ایک ڈرامہ ہے ۔
بھارت میں اس وقت آزادی کی 13 تحاریک جاری ہیں
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت چھتیس گڑھ، ناگا لینڈ اور منی پور سمیت 12 سے 13 آزادی کی تحاریک جار ی ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت اور اپوزیشن متحد ہیں، سینیٹ کے اجلاس میں بھی اپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دیا۔