جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ڈیگاری واقعے میں ملوث 20 ملزمان کی نشاندہی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (22 جولائی 2025): بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں مرد اور خاتون کو قتل کرنے کے واقعے میں ملوث 20 ملزمان کی نشاندہی ہوگئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے میں 20 ملزمان کی نشاندہی ہوگئی ہے، واقعے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 13 ملزمان گرفتار جبکہ دیگر کو پکڑنے کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ہونے والوں میں سردار شیرباز ساتکزئی اور مقتولہ کا کزن بھی شامل ہے، مقتولہ خاتون کا بھائی جلال تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون اور مرد کی قبرکشائی، سرجن نے مقتولین کا قبرستان میں پوسٹ مارٹم کیا

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں سردار کے فیصلے کے بعد مرد اور خاتون کو گاڑیوں میں سنجیدی ڈیگاری مارگٹ لا کر قتل کیا گیا تھا، قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنہ اورڈک میں درج ہے۔

مقتولین کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت متعلقہ ایس ایچ او نوید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ دونوں کے فائرنگ سے قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی، پولیس نفری کے ساتھ جائے وقوعہ سنجیدی ڈیگاری مارگٹ پہنچی، معلومات کرنے پر علم ہوا کہ واقعہ عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل کا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں