تازہ ترین

بازار والی ’دیگی بریانی‘ گھرمیں بنانے کاآسان طریقہ

بات جب بھی ہو برصغیر کے کھانوں کی تو بریانی کا نام، سرفہرست رہتا ہے۔ شادہ بیاہ کا موقع ہو یا گھریلو دعوت بریانی کے بغیر دسترخوان مکمل نہیں ہوتا۔

اکثربچے یہ شکایت کرتے ہیں کہ امی بازارکی سی بریانی نہیں بناتیں، آج آپ کے بچوں کی یہ شکایت دور کرنے کے لئے ہم لائیں ہیں ایک ایسی شاندار اور آسان ترکیب جس سے بازارکی دیگ میں تیاری ہونے جیسی بریانی آپ گھر میں بغیر کسی اضافی محنت کےبناسکتی ہیں۔

دیگی بریانی بنانے کا طریقہ کارانتہائی آسان ہے اوراس میں استعمال ہونے والے تمام تر اجزا کم و بیش ہر گھر کے کچن میں موجود بھی ہوتے ہیں۔

اتوارکے روز ہماری اس آسان اور انوکھی ترکیب سے فائدہ اٹھائیے اور اپنے اہل خانہ کا دل لبھائیے۔


دیگی بریانی بنانے کے لئے درکاراجزاء


(سیلا چاول آدھا کلو (اُبلے ہوئے
گوشت آدھا کلو
دہی ایک پاؤ
(لال مرچ دو چائے کے چمچ (کُٹی ہوئی
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک دو چائے کے چمچ
تیل ایک کپ
مکس گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چائنیز سالٹ آدھا چائے کا چمچ
(جائفل آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
(جاوتری آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
بادیان کے پھول چار عدد
آلو تین عدد
زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
(پیاز ایک چائے کا چمچ (فرائی کی ہوئی
ٹماٹر ایک پاؤ
آلو بخارے پچاس گرام
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ
کڑی پتے چھ عدد
(ادرک ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی

تیل آدھا کپ


دیگی بریانی بنانے کا طریقہ کار


ایک پاؤ دہی میں سے تھوڑے سے دہی میں زردہ رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔

ایک پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کُٹی لال مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، ایک کپ تیل، مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، چائنیز سالٹ، پسی جائفل، پسی جاوتری اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں۔

پھر گوشت شامل کرکے دس منٹ پکائیں۔

پھر آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدھے گل جائیں تو اوپر سے زردے رنگ والا دہی پھیلائیں۔

پھر فرائی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے، ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ، کڑی پتے اور ادرک ڈال کر اُبلے چاول ڈالیں۔

اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔

مزیدار دیگی بریانی تیار ہے۔

رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں