تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

غیرملکی انجینیئرز کی ڈگریاں جعلی قرار، سعودی انجینیئرنگ کونسل میں‌ مسترد

ریاض : سعودی انجینیئرنگ کونسل (ایس سی ای) نے غیر انجینیئرز کی 387 ڈگریاں جعلی ہونے کے باعث مسترد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے غیر ملکی اجینیئرز جعلی ڈگریوں کے باعث مشکل سے دوچار ہوگئے۔

سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی انجینیئرنگ کونسل نے ڈگریاں مسترد کردی۔

ایس سی ای کا کہنا ہے کہ جن انجینیئرز کی ڈگریاں مسترد کی گئی ہیں ان کی ڈگریاں معیار پر پورا نہیں اترتیں، اور بہت سے انجیینیئرز نے پانچ سالہ کورس کے بجائے 3 سالہ کورس کی ڈگریاں جمع کرائی تھیں۔

العبد اللطیف نے توجہ دلائی کہ 2020 کے دوران ایس سی ای میں رجسٹرڈ سعودی انجینیئرز کی تعداد 13465 تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی انجینیئرنگ کونسل کا کہنا ہے کہ مذکورہ شعبے سے وابستہ افراد قوانین و ضوابط کی پابندی کریں، اگر کسی انجینیئر نے پیشہ ورانہ اندراج کے بغیر کام کرنے اور کرانے پر 10 لاکھ ریال تک جرمانہ عائدا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انجینیئرنگ کنسلٹینسی بلا لائسنس کھولنے پر دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ اور ایک برس تک قید کی سزا ہے۔

جو ایجنسی غیر قانونی طریقے سے اندراج کرائے گی اس کے ذمہ دار پر دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ اور ایک برس قید کی سزا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -