اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان مذاکرات فروری کے شروع میں ہونے کا امکان ہے، یہ مذاکرات جنوری میں منعقد ہونا تھے تاہم پٹھان کوٹ حملے کے بعد ملتوی کردئیے گئے تھے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق پاک بھارت خارجہ سیکریٹری مذاکرات اب فروری کے شروع میں ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان اوربھارت کے خارجہ سیکریٹریوں کے مذاکرات پندرہ اورسولہ جنوری کو ہونا تھے جسے پٹھان کوٹ حملے کا بہانہ بنا کرملتوی کردیا گیا۔
- Advertisement -
پاکستان کے خارجہ سیکریٹری اعزازاحمد چوہدری اوران کے بھارتی ہم منصب جے شنکرکے مذاکرات چھ فروری سے آٹھ فروری کے درمیان ہوسکتے ہیں۔
مذاکرات کی حتمی تاریخ طے کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے حکام رابطے میں ہیں، مذاکرات میں دہشت گردی سمیت دیگرباہمی امورپربات چیت کی جائے گی۔