اسلام آباد: کرتارپور راہ داری پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد 14 مارچ کو نئی دہلی جائے گا، بھارتی وفد بعد میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین کارتارپور کوریڈور کے سلسلے میں وفود کے تبادلے پر اتفاق ہو گیا ہے، پاکستانی وفد رواں ماہ 14 تاریخ کو بھارت جائے گا۔
[bs-quote quote=”پاکستان ملٹری آپریشن ڈائریکٹریٹ لیول پر بھی ہفتہ وار رابطہ جاری رکھنے کے لیے پُر عزم ہے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ترجمان دفتر خارجہ”][/bs-quote]
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کے وفد کے بعد بھارتی وفد 28 مارچ کو پاکستان آئے گا۔
اسلام آباد میں ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ آئے تھے، بھارتی قائم قام ہائی کمشنر کو مدعو کر کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری آپریشن ڈائریکٹریٹ لیول پر بھی ہفتہ وار رابطہ جاری رکھنے کے لیے پُر عزم ہے، پاکستان نے نئی دہلی میں اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ تناؤ سے افغان امن کی کوششوں پراثرات پڑسکتے ہیں: ملیحہ لودھی
خیال رہے کہ ہائی کمشنر سہیل محمود پاک بھارت کشیدگی پر مشاورت کے لیے کئی روز سے اسلام آباد میں ہیں۔
یاد رہے کہ 7 فروری کو پاکستان نے کرتارپور راہ داری کے سلسلے میں ایک بار پھر کوشش کرتے ہوئے پڑوسی ملک کو مذاکرات کے لیے 2 تاریخیں دے دی تھیں، جس کا جواب بھارت کی جانب سے مثبت آیا تھا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ پاکستانی وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کر سکتا ہے، جب کہ دو طرفہ بنیاد پر بھارتی وفد 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے۔