جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

بھارت، آشرم میں درجنوں طالبات سے زیادتی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا، ایک تازہ معاملے میں مشہور آشرم سے تعلق رکھنے والے ڈھونگی بابا (Delhi Baba) پر درجن سے زائد طالبات نے غیراخلاقی زبان استعمال کرنے اور جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں 17 طالبات نے اس ڈھونگی بابا کے خلاف شکایات درج کرائی ہیں، جوکہ سنسنی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

دہلی کے وسنت کنج کے علاقے میں ”سری شاردا انسٹی ٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ“ کے ڈائریکٹر سوامی چیتنیہ آنند سرسوتی (المعروف سوامی پارتھسارتھی) پر طالبات نے الزامات عائد کئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ ادارہ کمزور معاشی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اسکالرشپ فراہم کرتا ہے۔ 32 طالبات میں سے 17 نے پولیس کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔

طالبات کی جانب سے اپنی شکایات میں کہا گیا ہے کہ ملزم نازیبا زبان استعمال کرتا انہیں غیراخلاقی پیغامات بھیجتا اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بناتا تھا۔

اس کے علاوہ آشرم کی دیگر خواتین اساتذہ اور عملہ بھی اس بابا کی بات ماننے پر مجبور کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے اور جن مقامات کا ذکر متاثرہ لڑکیوں نے کیا وہاں چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم فی الحال مفرور ہے۔

2016 میں بھی ایک خاتون نے اسی نوعیت کی شکایت درج کرائی تھی، حالیہ الزامات کے بعد، ”سری شنگیری مٹھ”کی انتظامیہ نے اسے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا اور اعلان کیا ہے کہ اس کے ساتھ تمام تعلقات کو ختم کردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں