نیٹ فلکس سیریز دہلی کرائم کے دو کامیاب سیزن کے بعد تیسرے سیزن کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
دہلی کرائم سیزن 3 کے ٹریلر میں ہما قریشی کو ولن کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے جو انسانی اسمگلنگ کے گروہ کی سربراہ ہیں۔
شیفالی شاہ فلم میں پولیس آفیسر وارتیکا چترویدی کا کردار ادا کریں گی وہ ٹیم کے ساتھ گروہ کا پردہ فاش کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔
نیٹ فلکس نے ٹریلر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ایسا کیس، ایک ایسا مجرم جس کی کوئی حد نہیں لیکن میڈم سر اور ان کی ٹیم کسی سے نہیں ڈرتی۔‘
دہلی کرائم سیزن 3 کے ٹریلر کو یوٹیوب پر 8 گھنٹوں میں لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس کی ریلیز کے لیے پرجوش ہیں۔
شیفالی شاہ، راجیش تیلانگ، رسیکا ڈوگل اور ہما قریشی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، دہلی کرائم سیزن تھری 13 نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔
یہ مبینہ طور پر مشہور بے بی فلک کیس پر مبنی ہوگی، جس نے دہلی میں انسانی اسمگلنگ کے سنڈیکیٹ کو بے نقاب کیا تھا۔
دہلی کرائم کے پہلے دو سیزن بالترتیب نربھیا کیس اور چڑی بنیان گینگ سے نمٹتے تھے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ہما قریشی مہارانی میں سپر ہیرو ہیں اور اب دہلی کرائم میں ولن ہیں۔‘
دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ تمام انڈرریٹڈ اداکار اور بہترین اداکاری نے اس ویب سیریز کا شاہکار بنایا، مجھے صرف ایک چیز پسند نہیں ہے جو اس سیریز میں دکھائی گئی ہیں وہ 100 فیصد سچے واقعات سے لی گئی ہیں جو ہمارے معاشرے کی حقیقت کو سامنے لاتی ہیں۔


