تازہ ترین

کرونا وائرس کے وار، بھارت نے بڑی پابندی لگادی

نئی دہلی: بھارت میں کرونا کی نئی لہر کے باعث بڑی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی میں حالیہ کچھ دنوں کے دوران عالمی وبا کرونا کے نئے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کو ان دنوں کرونا کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے، کرونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی دہلی میں پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات پر ایک بار پھر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے پر پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ادھر دہلی کی محکمہ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں کرونا کیسز کے ساتھ اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور صرف اگست میں کورونا کی وجہ سے دہلی میں چالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں پولیو وائرس کا خطرہ: برطانوی حکومت کا بڑا فیصلہ

اس سے قبل جولائی کے آخری دس دنوں میں چودہ افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے تھے، یعنی اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال بھارت میں کرونا کی دوسری لہر کے دوران ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں تھی، اپریل اور مئی کے مہینوں میں ہر روز اوسطاً تین لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔

Comments

- Advertisement -