بھارت کے دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقے میں موجود ایک ریسٹونٹ میں خوفناک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ اتنی بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے متاثرہ عمارت کے ساتھ والی عمارتیں جس میں زہرہ ریسٹورنٹ، بسم اللہ ریسٹورنٹ بھی اس کی لپیٹ میں آگئے،جبکہ کچھ ہی دیر بعد قریشی کباب اور دوسرے ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ کی زد میں آگئے۔
واضح رہے کہ شاہین باغ کا چالیس فٹ روڈ فوڈ اسٹریٹ بن چکا ہے، یہاں پر لذیذ کھانا کھانے کے لئے دور دراز علاقوں سے لوگ آتے ہیں۔
یہاں پر نامی گرامی برانڈ کے مسلم ریسٹورنٹس موجود ہیں، ان سب میں سب سے زیادہ مشہور ذائقہ زہرا ریسٹورنٹ کا مانا جاتاہے، مگر آگ نے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا۔
عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، اس کی اطلاع فائر بریگیڈ اور پولیس کو موقع پر دے دی گئی تھی لیکن موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی۔ اگر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وقت پر پہنچ جاتیں تو اتنا نقصان نہ ہوتا۔
اس سے قبل آئرلینڈ میں یوکرین کے سیاسی پناہ گزینوں کے لیے تیارہ کردہ رہائش گاہ کو نذر آتش کیے جانے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔
آئرلینڈ کی کاؤنٹی گالوے میں 70 سیاسی پناہ گزینوں کی رہائش کے لیے ایک قدیم اور خالی پڑے ہوٹل کی جگہ پر گھر تیار کیے گئے تھے، آئرلینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ گزینوں کے گھروں کو آگ لگانا انھیں ڈرانے کی مذموم کوشش ہے۔
القسام بریگیڈ نے اہم بیان جاری کردیا
راس لیک ہاؤس ہوٹل میں تیارہ کردہ گھروں میں آتش زدگی کو آئرلینڈ میں پناہ گزینوں کے خلاف ردعمل کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، ماضی میں بھی تواتر کے ساتھ ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔