منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

والدین کی شادی کی سالگرہ پر نوجوان نے ماں، باپ اور بہن کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں تہرے قتل کی ہولناک واردات میں نوجوان نے ماں، باپ اور بہن کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے رہائشی 51 سالہ راجیش کمار، ان کی بیوی 46 سالہ کومل اور 23 سالہ بیٹی کویتا 4 دسمبر کی صبح گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

جوڑے کی شادی کی سالگرہ تھی، ان کے 20 سالہ بیٹے ارجن نے پولیس کو کال کی اور بتایا کہ چہل قدمی سے واپس آیا تو گھر والے مردہ حالت میں ملے۔

- Advertisement -

بعدازاں تحقیقات کے دوران کہانی میں نیا انکشاف ہوا کہ کس طرح ٹوٹی ہوئی انا اور بہن بھائیوں کی دشمنی نے باکسر نوجوان کو اپنے ہی خاندان کا قاتل بنادیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے لوٹ مار یا چوری کے شواہد نہیں ملے جب پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو انہیں کسی مشکوک شخص کی گھر میں موجودگی کا سراغ نہیں ملا اور نہ ہی گھر کا کوئی سامان غائب تھا۔

پڑوسیوں نے بتایا کہ ارجن ملنسار لڑکا تھا اور ان کے گھر میں کسی جھگڑے کی کوئی آواز نہیں سنائی دی۔

جب پولیس نے ارجن سے تفتیش کی تو اس کے متضاد بیانات سے شک ہوا، شروع میں اس نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں قتل کا اعتراف کرلیا۔

دہلی یونیورسٹی کے 20 سالہ طالب علم نے بتایا کہ والدین کی شادی کی سالگرہ کے روز قتل کا منصوبہ بنایا، والد آرمی میں تھے اور تعلیم کے معاملے پر اکثر ڈانٹتے تھے ایک مرتبہ والد نے پڑوسی کے سامنے اسے مارا پیٹا، دوسروں کے سامنے بے عزتی کی وجہ سے اس نے ذلت محسوس کی۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ والد اور خاندان کے افراد کیخلاف شدید رنجش تھی کیونکہ کوئی بھی اس کا ساتھ نہیں دیتا تھا وہ خود کو نظرانداز اور الگ تھلگ محسوس کرنے لگا تھا۔

ارجن نے کہا کہ حال ہی معلوم ہوا کہ والد نے میری بہن کویتا کو جائیداد دینے کا فیصلہ کیا، اس نے اسی روز بہن کو نیند میں چاقو سے وار کرکے مار ڈالا، بہن کو قتل کرنے کے بعد اس نے والد اور والدہ کو بھی قتل کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں