تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

‏’بھارتی فلموں کی وجہ سے دہلی ریپ کیپیٹل بنا‘‏

وزیراعظم عمران خان نے ریب کیسز بڑھنے کی ایک بڑی وجہ موبائل فون کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ‏میں جنسی جرائم بڑھنا بڑی شرمناک چیز ہے ہمیں معاشرے کیلئے فکری انقلاب کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں پر سوشل میڈیا کی یلغار ہے آج ‏موبائل کےذریعے بچے کے پاس ایسامواد ہے جو بہت کچھ سیکھاتاہے ہمیں معلوم ہی نہیں کہ سوشل میڈیا کا ‏نیٹ ورک کتنی تیزی سے بڑھ رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کےبہتر مستقبل کیلئے اسکالرز پر بڑی ذمہ داری ہے اسکالرز اچھے اور برے کی تمیز ‏سکھاتے ہیں، تاریخ پڑھیں تو عالم کا بہت بڑا رتبہ تھا اسکالرز قوم کا قبلہ درست کرتے ہیں، مغربی سولائزیشن کو ‏بہت قریب سے دیکھا ہے اسکالرز ایک قوم کے نظریے کاتحفظ کرتے ہیں دانشوروں کی اہمیت کم ہونےسے تہذیب ‏زوال پذیر ہوتی ہے اسکالرز راستہ بھول جائیں تو معاشرے کو نقصان ہوتاہے آج کے پاکستان میں اسکالرز کی بہت ‏ضرورت ہے افسوس ہوتاہے کہ ہمارے لوگوں کو اسلام کی تاریخ کا بھی ٹھیک سے پتہ نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن کے اوپر کرپشن کے کیسز ہیں میں ان سے ہاتھ نہیں ملاتا اگر اپوزیشن سے ہاتھ ملالیا ‏تو اس کا مطلب ہے میں نے انھیں تسلیم کرلیا کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح نیچے گراہے ان 2خاندانوں ‏سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ دوستیاں ہوتی تھیں سینیٹ میں پیسے چلتے ہیں اور لوگ ادھر سے ادھر ‏چلےجاتے ہیں مغرب میں کوئی پیسے لےکر ایک پارٹی سے دوسری میں نہیں جاتا۔

Comments

- Advertisement -