ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

دہلی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، بھارت نے سیریز ایک صفر سے جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : سری لنکن بیٹسمینوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت کے خلاف دہلی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ بھارت نے تین میچز کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان دہلی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز31رنز3کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اسے شکست سے بچنے کے لئے377 رنز درکار تھے اور اس کی سات وکٹیں باقی تھیں۔

دن کی ابتدا میں ہی سری لنکن ٹیم کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب چھٹے اوور میں رویندرا جدیجا نے اینجلو میتھیوز کو آؤٹ کر کے بھارتی ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔

دھنجیا ڈی سلوا کی چندی مل کے ساتھ ایک سو بارہ رنز کی شراکت نے ڈوبتی ناؤ کو کچھ سہارا دیا۔ دھنجیا 122رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

چندی مل بھی 36 رنز پر ہمت ہار گئے لیکن روشن سلوا اور ڈیک ویلا کی عمدہ بیٹنگ نے بھارتی بولرز کو بے بس کردیا، سری لنکا 5 وکٹ پر 299 رنز بناسکی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے تمام حربے بےکار ثابت ہوئے، سری لنکا نے ہارا ہوا میچ ڈرا کردیا، بھارت نے سیریز ایک صفر سے جیت لی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں