منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

16 دسمبر کے بعد شہری فری وائی فائی سروس استعمال کرسکیں‌ گے، وزیر اعلیٰ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے اعلان کیا ہے کہ 16 دسمبر کے بعد شہر بھر میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کردیا جائے گا جس کے تحت شہری مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 100 عوامی مقامات پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ نصب کیے جائیں گے جہاں سے شہریوں کو تیز ترین اور بالکل مفت انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 16 دسمبر کے بعد پہلے مرحلے کے تحت شہریوں کو انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ 6 ماہ کے دوران شہر بھر میں 11 ہزار ہاٹ اسپاٹس نصب کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

اروند کیجری وال نے بتایا کہ چار ہزار بس اسٹاپس پر بھی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، ہر 100 میٹر کے فاصلے پر ہاٹ اسپاٹ نصب ہوگا تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ بیک وقت 200 شہری وائی فائی کی مدد سے مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’وائی فائی کی مفت سروس ہمارے انتخابی وعدوں میں سے ایک ہے جو اب پورا ہونے جارہا ہے، ہم نے 2015 کے انتخابات میں شہریوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے‘۔ انہوں نے بتایا ہر ہاٹ اسپاٹ کو روزانہ ڈیڑھ جی بی ڈاؤن لوڈنگ اور جبکہ 200 میگا بائیٹس رفتار دی جائے گی۔

اروند کیجری وال کا کہنا تھا کہ وائی فائی سے کنکٹ ہونے کے لیے صارف کو اپنے نیٹ ورک کا نام اور نمبر درج کرنا ہوگا جس کے بعد اُسے ون ٹائم پاس ورڈ موصول ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں