تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

موبائل فون دلانے سے انکار پر بیوی نے خودکشی کرلی

نئی دہلی : بھارت میں خاتون نے موبائل فون نہ دلانے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست دہلی میں پیش آیا جہاں ایک 29 سالہ خاتون نے اپنے شوہر نے موبائل فون خرید کرنے دینے کی فرمائش تاہم شوہر نامعلوم وجوہات کی بناپر انکار کردیا۔

خاتون شوہر کے انکار پر دلبرداشتہ ہوگئی 27 مئی کی صبح آتشگیر مادہ ڈال کر خود کو آگ لگالی جس کے باعث وہ بری طرح جھلس گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس صبح 8 بجے جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

آگ کی لپیٹ میں آنے کے باعث جیوتی نامی خاتون کا جسم 90 فیصد جھلس گیا تھا جس کے باعث اسپتال انتظامیہ نے اسے مردہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ خاتون راستے میں ہی دم توڑ چکی ہے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ اس کی شادی کو 7 برس ہوچکے ہیں اور ہمارے دو بچے ہیں۔

شوہر نے بتایا کہ ہمارے درمیان ایسا کوئی جھگڑا نہیں جس کے باعث جیوتی اتنا سنگین دم اٹھائے لیکن کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث اسکول انتظامیہ نے آن لائن کلاسسز کا اعلان کیا تو جیوتی نے ہم سے اسمارٹ فون خریدنے کا مطالبہ کیا جس سے ہم نے انکار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -