تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’ساڑھی پہن کر کیوں داخل نہیں ہوسکتی‘ خاتون ریسٹورنٹ عملے سے الجھ گئیں

بھارتی خاتون کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر ساڑھی پہننے پر ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ حال ہی میں دہلی کے ایکولا دہلی نامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ کے عملے کی جانب سے خاتون کو صرف اس لیے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے سے روکا گیا کیونکہ وہ ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو ریسٹورنٹ عملے سے الجھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ خاتون ریسٹورنٹ عملے سے کہہ رہی ہیں کہ مجھے دکھایا جائے کہ کہاں لکھا کہ ساڑھی پہن کر داخل نہیں ہوسکتے۔

خاتون کے کہنے پر ریسٹورنٹ عملے کی ایک خاتون نے بتایا کہ میڈم ہم صرف جدید لباسوں کی ہی اجازت دیتے ہیں اور ساڑھی ان کپڑوں میں شمار نہیں ہوتی۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں خاتون کی جانب سے جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو ساڑھیوں میں ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو الزامات خاتون نے لگائے وہ وہ ہمارے برانڈ کو بدنام کرنے کے لیے ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم عملے کے ساتھ کسی کی بدتمیزی برداشت نہیں کرسکتے، ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے وہ ویڈیو بھی شیئر کی گئیں جس میں کسٹمرز کو ساڑھیاں پہن کر ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔

Comments

- Advertisement -