تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین پاکستان میں لاپتہ

لاہور:حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ کے سجادہ نشین اپنے ساتھی سمیت پاکستان میں لاپتہ ہوگئے‘ بھارتی حکومت نے پاکستانی دفترِ خارجہ سے مدد کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قائم بھارتی ہائی کمیشن نےدفترخارجہ کو سجادہ نشین سید آصف علی نظامی اور ناظم نظامی کی گمشدگی سے آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی حکام سے اس سلسلے میں مددکی درخواست کی گئی ہے ،ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارےمعاملے کودیکھ رہےہیں۔

سجادہ نشین حضرت نظام الدین اولیا سید آصف علی نظامی پاکستان کی معروف درگاہ داتا دربار حاضری کے لیے گئے تھے۔ وہاں سے انہیں کراچی پہنچنا تھا۔

اہلِ خانہ کی اپیل


گمشدہ افراد کے اہلِ خانہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ ’ناظم کو نامکمل دستاویزات کی بنا پر کراچی جانے کی اجازت نہیں ملی جبکہ آصف نظامی کراچی چلے گئے‘۔

اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناظم نظامی لاہور سے جبکہ آصف نظامی کراچی سے لاپتہ ہوئے ہیں ‘ انہوں نے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے۔

آئی جی سندھ کا موقف


آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ سجادہ نشین درگاہ نظام الدین اولیاکی پاکستان آمدکی اطلاع نہیں‘ گمشدگی کی خبریں میڈیا سے مل رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام بھارتی شہریوں کے لیے لازم ہے کہ پاکستان آمد کے موقع پر پولیس کے پاس اپنی رجسٹریشن لازمی کرائیں۔

Comments

- Advertisement -