تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

ڈلیوری بوائے نے خاتون کی ناک توڑ دی، ویڈیو وائرل

بنگلور : کھانا دیر سے پہنچانے پر بحث کے بعد ڈلیوری بوائے نے خاتون کی ناک توڑ ڈالی، زخمی خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کرادی۔ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک خاتون نے مقامی کمپنی کو کھانے کا آرڈر دیا، مقررہ وقت پر کھانا نہ پہنچنے پر خاتون غصے میں آگئی اور اپنا آرڈر کینسل کروا دیا۔

ماڈل اور میک آپ آرٹسٹ ہیتیشا چندرانی نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام سائٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 9 مارچ کو مقامی کمپنی کے ڈلیوری بوائے کے ساتھ کھانے کو دیر سے پہنچانے کی وجہ سے ہونے والی بحث کے دوران ڈلیوری بوائے نے نہ صرف ان کے ساتھ بدسلوکی کی بلکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ویڈیو کے مطابق ابھی وہ کسٹمر کئیر سے رابطہ کرکے آرڈر کو منسوخ کرنے یا پیسے واپس کرنے کا کہہ رہی تھی کہ اسی دوران ڈلیوری بوائے کھانا لے کر دروازے پر پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی اس چار منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی ناک سے خون بہہ رہا ہے، ویڈیو میں چندرانی نے بتایا کہ جب ان کی ڈلیوری بوائےکے ساتھ کھانے کو دیر سے پہنچانے پر بحث ہوئی تو اس نے ان پر حملہ کردیا۔

انسٹاگرام پر 34 ہزار سے زائد فالورز رکھنے والی چندرانی ہتیشا نے یہ بھی الزام  عائد کیا ہے کہ ڈلیوری بوائے نے ان کے گھر میں گھس کر ان کے ساتھ بدسلوکی کی، حملے سے ان کی ناک کی ہڈی میں فریکچر آگیا ہے۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 38لاکھ سے زیادہ صارفین نے دیکھا۔ چندرانی کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ انہوں نے 9 مارچ کو دوپہرساڑھے3 بجے کھانے کا آرڈر دیا تھا، جسے شام کے 4:30 بجے تک ڈلیور ہوجانا چاہیے تھا لیکن جب انہیں وقت پر اپنا کھانا موصول نہیں ہوا تھا تب انہوں نے کسٹمر کئیر سے رابطہ کرکے آرڈر کو منسوخ کرنے یا رقم واپس کرنے کو کہا تھا۔

ہتیشا کے مطابق جب ڈلیوری بوائے جس کا نام کامراج ہے ان کا آرڈر لے کر ان کے گھر کے پتے پر پہنچا تب انہوں نے اسے انتظار کرنے کو کہا کیونکہ وہ اس دوران کمپنی کے کسٹمر کئیر سے بات کر رہی تھیں لیکن اسی دوران ڈلیوری بوائے نے ان کے لیے نازیبا زبان کا استعمال کیا اور بدسلوکی کی۔

چندرانی نے بتایا کہ میں نے اس سے کہا کہ آپ یہ آرڈر واپس لے جاؤ کیونکہ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے لیکن انہوں نے اسے واپس لے جانے سے انکار کردیا اور مجھ پر چیخنا شروع کردیا، مجھ سے کہنے لگا کہ کیا میں تمہارا نوکر ہوں؟ جو تم مجھے انتظار کرنے کو کہہ رہی ہو۔

چندرانی نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے خطرہ محسوس ہوا اور انہوں نے اپنا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے دروازہ کو زور سے دھکا دیا اور میرے گھر میں داخل ہوگیا اور میرے منہ پر گھونسہ مارا اور وہاں سے بھاگ گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر چندرانی کی اس ویڈیو کے جواب میں مذکورہ کمپنی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پولیس تفتیش میں پورا تعاون کریں گے اور ساتھ ہی طبی امداد بھی مہیا کریں گے۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ ہمارے کام کرنے کا طریقہ نہیں ہے، ہمارا مقامی نمائندہ طبی مدد کے ساتھ پولیس تفتیش میں بھی مدد کرنے کے لئے جلد ہی آپ سے رابطہ کرے گا۔ ہم بتا نہیں سکتے کہ ہم کتنے شرمندہ ہیں، ہم معذرت خواہ ہیں۔

چندرانی نے بتایا ہے کہ کمپنی کے ایک ملازم نے ان سے رابطہ کیا ہے اور ضروری کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم کامراج کو گرفتار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -