تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ڈیلیوری بوائے کو خاتون کو پیزا دینے سے قبل اس میں تھوکنا مہنگا پڑ گیا

استنبول: ترکی میں ڈیلیوری بوائے نے خاتون کسٹمر کو پیزا دینے سے قبل اس میں تھوک دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وسطی علاقے اسکی شہر میں براق نامی ڈیلیوری بوائے پر کیس چلا جس نے صارف کو پیزا فراہم کرنے سے قبل ناصرف اس میں تھوکا بکہ اپنے موبائل سے اس کی ویڈیو بھی بنائی تاہم سیکیورٹی کیمرے میں اس کی ساری حرکت ریکارڈ کرلی گئی۔

استغاثہ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ وہ نوجوان کو 18 سالہ قید کی سزا سنائے۔

رپورٹ میں یہ واقعہ 2017 میں پیش آیا، صارف کی عجیب حرکت اپارٹمنٹ کی عمارت میں لگے کیمرے میں محفوظ ہوگئی اور وہ پکڑا گیا۔

ڈیلیوری بوائے پیزا دینے کے لیے خاتون کے دروازے پر پہنچا تھا جب اس نے پیزے کا باکس کھول کر اس میں تھوکا۔

پیزا ڈیلیوری بوائے کا اس حرکت کرنے کا مقصد کیا تھا یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔

ملزم پر صارف کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے 4 ہزار لیبرا کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے جبکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کو زیادہ سے زیادہ قید کی سزا دلانے کی استدعا کی گئی۔

ترکی کے قانون کے مطابق کسی مجرم کو صحت کو نقصان پہنچانے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے تاہم وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اگر اسے سزا سنائی جاتی ہے تو اپیل کے لیے بھی وقت دیا جانا چاہئے۔

Comments

- Advertisement -