جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ڈیلیوری بوائے گھر کے باہر جوتے چوری کرتے پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

گھر بیھٹے کھانا منگوانے کی سہولت نے لوگوں کی زندگی کو کافی آسان بنادیا ہے مگر کبھی کبھی ڈیلیوری بوائے صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کھانا دینے آنے والے ڈیلیوری بوائے نے گھر کے دروازے سے جوتے چرا لیے۔ جس کے بعد یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ لوگ اس سہولت کے لیے اپنی حفاظت کو تو داؤ پرنہیں لگا رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بلنکٹ نامی کمپنی کے لیے کام کرنے والے ایک ڈیلیوری بوائے نے ایک صارف کی دہلیز سے جوتے چرائے۔

- Advertisement -

مونیکا کھنہ نامی خاتون نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا میں نے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا مشاہدہ کیا جب بلنکٹ کے ڈیلیوری بوائے نے میرے جوتے چرا لیے۔

انھوں نے آگے لکھا کہ یہ ڈراؤنا خواب وہیں ختم نہیں ہوا، میں نے بلنکِٹ سے شکایت کی تھی تو افسر نے وعدہ کیا کہ میرا پتہ خفیہ رکھا جائے گا، تاہم بلنکِٹ کے وعدوں کے باوجود وہ شخص رات 10 بجے بغیر بتائے جوتے واپس کرنے دوبارہ گھر آگیا۔

دہلی جیسے شہر میں، رات گئے اس طرح مذکورہ شخص کے گھر آنے پر میرا خوف آسمان کو چھورہا تھا، کیوں کہ ایک چور کا دوبارہ پراعتماد طریقے سے میرے گھر آنا بہت حیران کن اور ڈرا دینے والا ہے۔

مونیکا نے لکھا کہ اس شخص کو میرے گھر کا ایڈریس پتا ہے وہ دوبارہ بری نیت سے یہاں آسکتا ہے، جس سے میرے خاندان کو مسلسل پریشانی ہو گی۔ اس واقعے کے بعد ہمیں اپنے خرچے پر سیکورٹی بڑھانا پڑی ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 3.2 ملین سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ کمنٹ میں بہت سے لوگوں نے اس واقعے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسی طرح کی اپنی کہانیاں بھی شیئر کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں