تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ڈلیوری بوائے نے آرڈر منسوخ کرکے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

لندن: برطانیہ میں ڈلیوری بوائے نے خاتون کا آرڈر منسوخ کرکے انہی کے گھر کے باہر کھانا شروع کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے علاقے ینٹش ٹاؤن میں ڈلیوری بوائے نے خاتون کا معروف فوڈ کمپنی کا آرڈر منسوخ کیا اور اسے انہی کے گھر کے باہر کھانے بیٹھ گیا، ڈلیوری بوائے کھانا کھانے میں مگن رہا اور خاتون نے ویڈیو بنالی۔

خاتون کے بھائی سی جے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر فوڈ کمپنی کو مینشن کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ میری بہن نے کل کھانا آرڈر کیا تھا اسے ڈرائیور نے منسوخ کردیا اور ہمارے گھر کے باہر بیٹھ کر اسے کھانے لگا۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

کچھ صارفین نے کہا کہ ڈرائیور کو بھوک لگی ہوگی تو کسی نے کہا کہ یہ دوسرا ڈرائیور بھی ہوسکتا ہے، بہت سے لوگوں نے کہا کہ انہیں بھی ایسے تجربات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

فوڈ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے تمام صارفین کو وقت پر آرڈر پہنچانے کے پابند ہیں، صارف کی کسی بھی شکایت کا فوری طور پر ازالہ کیا جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کی تفتیش کررہے ہیں، خاتون صارف سے رابطے میں ہیں، ڈرائیور کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Comments

- Advertisement -