تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ویڈیو: ڈیلیوری رائیڈر نے موٹر سائیکل کو آگ لگادی

بھارت میں پولیس اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے پر ڈیلیوری رائیڈر نے موٹر سائیکل جلا ڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے خان مارکیٹ علاقے میں پولیس نے زوماٹو ڈیلیوری رائیڈر کو موٹرسائیکل کو آگ لگانے اور پولیس چوکے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ڈیلیوری رائیڈر کی شناخت 33 سالہ ندیم کے نام سے ہوئی جو حوزرانی کا رہائشی تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے ایک خاتون کو گھورنے کے الزام میں اسے تھپڑ مارا تھا ملزم مبینہ طور پر نشے میں تھا جب اس نے موٹرسائیکل کو آگ لگائی۔

وائرل ویڈیو میں رائیڈڑ کو پولیس چوکی کی کھڑکیوں کے شیشے توڑتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قریب ہی موٹر سائیکل بھی جلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری ویڈیو میں پولیس اہلکار اسے موبائل کے اندر بیٹھا کر لے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم شادی شدہ ہے لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اس کی شادی ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد سے وہ غصے اور تناؤ کا شکار تھا۔

Comments

- Advertisement -