The news is by your side.

Advertisement

صوبوں کو انسداد کورونا ویکسین کی ترسیل جاری

اسلام آباد : صوبوں کو انسداد کورونا ویکسین کی ترسیل جاری ہے ، پنجاب اور گلگت بلتستان کو کورونا ویکسین موصول ہوگئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کو کورونا ویکسین شام تک موصول ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق انسدادکورونا مہم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صوبوں کوانسدادکوروناویکسین کی ترسیل جاری ہے ، کوروناویکسین کی ترسیل ای پی آئی مرکزی اسٹوریج سےکی جا رہی ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پنجاب، گلگت بلتستان کو کورونا ویکسین موصول ہوگئی ہے ، لاہور،گلگت کیلئےکوروناویکسین براستہ سڑک بھجوائی گئی جبکہ سندھ، بلوچستان کیلئےکوروناویکسین اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردی گئی ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق سندھ، بلوچستان کیلئے ویکسین شیڈولڈفلائٹس پربھجوائی جارہی ہیں، سندھ اور بلوچستان کو کوروناویکسین شام تک موصول ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کیلئے کوروناویکسین بذریعہ سڑک روانہ کردی گئی ہے ، کورونا ویکسین کنٹینرزکوسخت سیکیورٹی حصارمیں روانہ کیاگیا، ای پی آئی سے ویکسین کولڈ چین کنٹینرز پر صوبوں کو روانہ کی گئی، کولڈ باکسز، ڈرائی آئس،سرنجزبھی بھجوائی گئی ہیں۔

خیال رہے چین سے بطور تحفہ دی جانے والی کرونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے، جس کے بعد حکومت نے انسداد کورونامہم کیلئے ویکسین کی صوبوں کو فوری منتقلی کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں