پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

گائنی وارڈ کے واش روم میں بچے کی پیدائش و ہلاکت، عملہ عدالت طلب

اشتہار

حیرت انگیز

نوابشاہ : ڈسٹرکٹ سیشن جج  نے گائنی وارڈ پیپلز میڈیکل اسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش اور بنیادی طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوجانے کا نوٹس لیتے ہوئے والدین اور اسپتال عملے کو طلب کرلیا ہے.

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ تین نومبر کو پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ میں پیش آیا جب لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی اور اسپتال کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث حاملہ خاتون نے گائنی وارڈ میں بچے کو جنم دے دیا.

ذرائع کے مطابق نومولد بچہ بنیادی طبی امداد نہ ملنے اور واش روم میں پیدائش کے باعث جراثیم کا شکار ہوکر بیمار ہوگیا اور بعد ازاں مرض کی شدت کی تاب نہ لاتے ہوئے ابدی نیند سوگیا.

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتقال کرجانے والے نومولود بچے کے والدین مسماۃ آسیہ اور قربان کو عدالت میں بیان قلم بند کروانے کے لیے سمن جاری کردیئے ہیں.

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسپتال کے ایم ایس سے مورخہ 3 نومبر کو ڈیوٹی پر مامور لیڈی ڈاکٹر اورعملے کی فہرست بھی طلب کرتے ہوئے وقوعہ کے دن حاضر عملے کو طلب کرلیا ہے.

خیال رہے اندرون سندھ صحت کا شعبہ زبوں حالی کا شکار تو ہے ہی لیکن خواتین کی صحت سے متعلق سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے اور جہاں کچھ سہولیات میسر بھی ہیں تو وہ لیڈی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بےحسی کی نظر ہو جاتی ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں