تازہ ترین

اومیکرون کے بعد نئے ویرینٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

عالمی وبا کورونا کے اومیکرون کے کیسز میں کمی آنا شروع ہوئی تو ایک نئے ویرینٹ ’ڈیلٹا کرون‘ نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اور یورپی ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ ڈیلٹا کرون کے 17 کیسز ریکارڈ گئے ہیں اور کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کرون کے بارے میں تحقیقات محدود ہونے کی وجہ سے اس کی شدت کے بارے میں کوئی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہو گا۔

میڈیٹرینی انسٹیٹیوٹ سے فلپ کولسن نے کہا ہے کہ نئے ویرئینٹ ڈیلٹا کرون کے فرانس میں 3 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

کولسن کا کہنا ہے کہ نیا ویریئنٹ اومیکرون کے پروٹین اور ڈیلٹا کے دھڑ کے ملاپ سے سامنے آیا ہے۔

جنیاتی تحقیقاتی کمپنی ہیلکس کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک دوسرے سے مختلف 2 ڈیلٹا کرون کیس ریکارڈکئے گئے ہیں۔

دیگر تحقیقی ٹیموں کے مطابق ماہِ جنوری سے اب تک یورپ میں ڈیلٹا کرون کے 12 کیس ریکارڈ ہوئے ہیں۔

قبرص یونیورسٹی کے بائیولوجیکل سائنس کے پروفیسر لیونڈیوس کوسٹریکس کا کہنا ہے کہ ہم نظر رکھے ہوئے ہیں کہ دونوں کے امتزاج سے بننے والی نئی قسم زیادہ خطرناک یا متعدی ہوسکتی ہے یا نہیں؟ البتہ ذاتی طور پر وہ سمجھتے ہیں کہ ڈیلٹاکورن کو زیادہ متعدی قسم اومیکرون پیچھے چھوڑ کر آگے نکل جائے گی۔

ماہرین کے مطابق فی الوقت تک اومیکرون کو ڈیلٹا کے مقابلے میں زیادہ متعدی خیال کیا جارہا ہے اور یہ تجزیہ کچھ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین ابھی تک ڈیلٹا کو مریضوں کی صحت کے لیے اومیکرون سے زیادہ خطرناک تصور کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -