The news is by your side.

Advertisement

کراچی اور حیدرآباد کو ٹیکس فری زون قرار دینے کا مطالبہ

ایم کیوایم پاکستان نے معاشی و اقتصادی حب کراچی اور سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد ‏کو ٹیکس فری زون قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے قرار داد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے جس میں ‏وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کو فی الفور ٹیکس فری زون قرار دیا ‏جائے۔ ‏

قرار داد اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔ ‏قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کو آفت زدہ قرار دے کر تمام یوٹیلیٹی بلز معاف ‏کیے جائیں۔ ‏

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سے ہر قسم کی ٹیکس وصولی بند کی جائے، ‏کراچی اور حیدرآباد کرونا وباء سے زیادہ متاثر ہیں ، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں معاشی ‏حالات خراب ہونے کے باعث دونوں شہر معاشی طور پر غیر مستحکم ہورہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں