بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (30 جنوری 2026): ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے اور یہ مطالبہ جمعیت علمائے اسلام نے کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی ملک میں قبل از وقت انتخابات کی حمایت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔

جے یو آئی سینیٹر نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات ایک سال کے اندر ہونے چاہئیں اور اس سے قبل تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت تشکیل دی جائے۔

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کا تجربہ ناکام ہو چکا، یہ طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے جب کہ 27 ویں ترمیم کو ختم کر کے 26 ویں ترمیم پر بحث کرائی جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی پی ٹی آئی کو پیشکش جے یو آئی ف تک نہیں پہنچی ہے۔ پی ٹی آئی کے وکلا رہنما آج جاتے تو چیف جسٹس سے ان کی ملاقات ہو جاتی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں