جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

ایرانی کرنسی کی مانگ میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امریکا اسرائیل ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باوجود ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے امریکا، ایران مذاکرات کے موقع پر پاکستان میں ایرانی کرنسی کی مانگ بڑھ گئی ہے کراچی میں شہریوں نے ایرانی کرنسی خریدنے کے لیے منی ایکسچینز کا رخ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے منی ایکسچینرز کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے پہلے ایرانی کرنسی بہت نیچے چلی گئی تھی، دو ہزار پاکستانی روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال فروخت ہورہا تھا۔

جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات کی خبر نے ایرانی ریال کی ویلیو بڑھا دی، اب آٹھ ہزار پاکستانی روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ایرانی کرنسی میں فیس کی تجویز دے دی۔

الجزیرہ کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ایرانی کرنسی میں ٹرانزٹ فیس عائد ہو گی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں اور دشمنی پر مبنی طرز عمل اختیار نہ کرنے تک ایسا ہی رہے گا۔

سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر ضروری ہے کہ گزرنے والے جہاز ایرانی افواج سے رابطہ رکھیں۔

آبنائے ہرمز: جہازوں پر ایرانی کرنسی میں ٹرانزٹ فیس عائد

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں