جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں رونالڈو کے نام اور نمبر والی جرسی کی مانگ بڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام اور نمبر والی جرسی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے علیحدگی کے بعد سعودی کلب ’النصر‘ کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا جس کے تحت فٹبالر کو سالانہ 75 ملین ڈالر معاوضہ دیا جائے گا۔

مذکورہ معاہدے کے بعد رونالڈو کے سعودی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ اسٹار فٹبالر کے نام اور نمبر والی جرسی خریدنے کے لیے اسپورٹس وئیر اسٹورز پہنچ گئے۔

متعلقہ: رونالڈو کا بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر چل پڑا

ایک ہفتے بعد رونالڈو کے النصر کلب سے ڈیبیو کا امکان ہے جبکہ کلب کا مقابلہ حائل شہر کی فٹبال کلب الطائی کے ساتھ ہونے والا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں