تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایلون مسک سے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کا مطالبہ

ایلون مسک کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خریدنے کے بعد صارفین کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے امیر ترین انسان اور برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ ٹرمپ کا اکاونٹ بحال کریں، کیوں کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے حصص خرید کر صارفین کی خواہشات پوری کرنے کےلیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بننے کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پول جاری کیا جس میں صارفین سے رائے مانگی گئی کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ترمیم (ایڈیٹ) کا آپشن چاہتے ہیں۔

ایلون مسک کے پول کے جواب میں ٹومپ کے حامیوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی سینسر شپ اٹھاکر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کیا جائے۔

خیال رہے کہ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو محب وطن کہنے پر ٹوئٹر اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کی جانب سے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -