تازہ ترین

سندھ کے بعد پنجاب کے تاجروں کا بھی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور: سندھ کے بعد پنجاب کے تاجروں نے بھی کرونا وائرس لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے لاک ڈاؤن پر کاروباری تنظیموں کے ساتھ مشاورت کی۔ اس دوران تاجروں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کاروبار شدید متاثر ہے۔

تاجروں کی جانب سے صبح 9سےشام5بجے تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاجر رہنما نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے ملکی معیشت اور چھوٹے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، حکومت تمام کاروبار کھولتے ہوئے بزنس کرنے کا وقت مقرر کرے، حکومت کی جانب سے نئی حکومت عملی کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو تاجروں کے مسائل کے حل کا ٹاسک دے دیا

بعد ازاں راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ تاجروں سے مذاکرات کے بعد ایک کمیٹی بنادی گئی ہے، کمیٹی آئندہ ایک دو روز میں تجاویز تیار کرکے دے گی، تجاویز کو منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کروناوائرس کے تناظر میں نافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں کاروبار شدید متاثر ہے۔ جبکہ ملک میں بھی تاجر برداری نے حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کیا ہے۔

Comments