The news is by your side.

حکومت سے اضافی چینی فوری برآمد کرنے کا مطالبہ

پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن سندھ زون نے حکومت سے فالتو چینی فوری برآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پچھلے کرشنگ سیزن میں شوگرملوں نے ریکارڈ 8 ملین ٹن چینی بنائی، 6 ملین ٹن ملکی کھپت کے بعد 2 ملین ٹن چینی اضافی پڑی ہے۔

برآمد کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان شوگر ملز ایسوایشن (سندھ زون) نے آئندہ کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں سال گنے کی کاشت 10 فیصد زیادہ ہوئی ہے ۔حالیہ بارشوں کی وجہ سے گنے کی بہتر پیداوار ہونے کا امکان ہے حکومت نے فی الفور فالتو چینی برآمد کرنے کا فیصلہ نہ کیاتو اس کا منفی اثر کاشتکار، شوگر انڈسٹری پر پڑے گا

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم سے اپیل ہے کہ فالتو چینی کی فوری برآمد کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات صادر فرمائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں