جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

دنیابھرمیں یوم جمہوریت آج منایاجارہاہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج جمہوریت کا عالمی دن منایاجارہا ہے، تفصیلات کے مطابق پندرہ ستمبرکا دن عالمی یوم جمہوریت کہلاتا ہے۔

یہ دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاس کردہ متفقہ قرار داد کے تحت دنیابھر میں منایاجاتا ہے۔ عالمی یوم جہموریت کی تاریخ کے حوالے سے یہ قرار داد دوہزار سات میں منظور کی گئی تھی۔

اس قرارداد میں رکن ممالک سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے ملکوں میں جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تربنائیں، اپنی قومی پالیسیوں میں عوامی شرکت کویقینی بنائیں۔

پاکستان میں تین دہائیوں سے زیادہ آمریت کا راج رہا ۔ ماضی میں پاکستان میں جمہوریت کو غیر آئینی حکمران بھی اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں۔

اس دوران ملک ترقی کے میدان میں کئی برس پیچھے رہ گیا، آمر حکمرانوں کی کارروائیاں اپنی جگہ لیکن پاکستان میں آج بھی سیاسی جماعتوں میں جمہوریت پر سوال اٹھتا رہا ہے کیونکہ یہی سیاستدان ماضی میں غیر جمہوری حکمرانوں کا سہارا بنتے رہے ہیں ۔

پاکسستان میں جمہوریت کو استحکام بخشنے کیلئے ضروری ہے کہ  تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر نہ صرف کام کریں بلکہ اپنی حدود کا بھی احترام کریں۔ سیاستدان بھی آمریت اور جمہوریت میں واضح لکیر کھینچیں جمہوریت چلتی رہے ۔

ماہرین کے مطابق جمہوری ادوار میں ہی ملک نے تیزی سےترقی کی منازل طے کیں، جمہوری نظام میں عوام کو سیاسی، معاشی، ثقافتی ومذہبی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی ہوتی ہے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں