امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے نیشنل مال میں نصب ”جمہوریت” کے لفظ سے تراشا گیا برف کا مجسمہ گرمی کی شدت برداشت نہ کر سکا اور پگھل گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برف کے اس مجمسے کو امریکی فنکاروں نے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے تیار کیا تھا، جس کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ اگر جمہوری اقدار کا تحفظ نہ کیا گیا تو وہ بھی برف کی طرح پگھل سکتی ہیں۔
مال میں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ منظر اس بات کی علامت ہے کہ اگر جمہوریت کو سنبھالا نہ دیا جائے تو وہ بھی برف کی مانند تحلیل ہو سکتی ہے۔
سپر پاور امریکا کو لگا بڑا دھچکا!
دنیا بھر سے اپنی منوانے والے واحد سپر پاور ملک امریکا کو صرف ایک سال کی مدت میں بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔
امریکا دنیا کی واحد سپر پاور طاقت ہے۔ تاہم عالمی سطح پر پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی تنظیم ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی رواں برس کے لیے جاری رپورٹ امریکا کے لیے کسی دھماکے سے کم نہیں ہے کیونکہ وہ دنیا کے 10 طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست سے باہر ہو گیا ہے۔
گزشتہ برس امریکا اس فہرست میں ساتویں نمبر پر تھا تاہم صرف ایک برس میں اس کے پاسپورٹ کی پانچ درجہ تنزلی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ ملائیشیا کے ساتھ 12 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ 20 برس میں پہلی بار امریکا ٹاپ ٹین سے باہر ہوا ہے۔
دنیا بھر میں پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی تنظیم ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے پاسپورٹ کی 2025 کی درجہ بندی جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد امریکہ کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکی پاسپورٹ 20 سال میں پہلی بار دنیا کے 10 طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست سے باہر ہو گیا ہے۔
ہینلے کی اس فہرست میں سنگاپور بدستور پہلے درجے پر فائز ہے۔ اس کے شہریوں کو دنیا کے 193 ممالک میں بغیر ویزہ یا آمد پر ویزا فراہمی کے ساتھ رسائی حاصل ہے۔
ایسا کیا ہوا کہ ٹرمپ غصہ ہو گئے؟
جنوبی کوریا اور جاپان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، جن کے شہریوں کو 190 اور 189 ممالک تک بغیر ویزا رسائی حاصل ہے۔ جبکہ یورپی ممالک سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ، جرمنی، اٹلی اور اسپین مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ان ممالک کے شہری 188 ملکوں کو بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔
امریکا کے شہری اب صرف 180 ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں جب کہ وہ خود 46 ملکوں کے شہریوں کو اپنے ملک میں بغیر ویزا انٹری کی اجازت دیتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


