نسلہ ٹاور کو مشینری سے مسمار کیا جائے یابارود سے ؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

0
نسلہ ٹاور کو مشینری سے مسمار  کیا جائے یابارود سے ؟ تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

کراچی : نسلہ ٹاور کو مشینری سے یابارود سے مسمار کرنے سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا، کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاورگرانے کی پری ڈیمولیشن کیلئے ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاورمسمار کرنےسےمتعلق ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں نسلہ ٹاور کو مشینری سے یا بارود سے مسمار کیا جائے گا ، اس کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے متعلق ڈپٹی کمشنرایسٹ نے بھی بتانے سے گریز کیا ، اجلاس میں بلڈنگ گرانے کے پروپوزل دینے والی 2 کمپیوں نے بھی شرکت کی۔

کراچی:اجلاس کے بعدڈی سی ایسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کمپنیزنےکچھ رپورٹس مانگی ہیں،سوئل رپورٹ سمیت دیگر معلومات دی جائے گی۔

ڈی سی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے ، معلومات دینے کے بعد کمپنیز شفارشات بھیجے گی وہ کمشنر کو دی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک کمپنی نے پیشکش کی ہے کہ مشینری سے ایک سے ڈیڑھ ماہ میں عمارت مسمار کردیں گے جبکہ ایک کمپنی نے بم سے بلڈنگ کو مسمار کرنےکی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوخط لکھا ہے ، جس میں کہا ہے کہ نسلہ ٹاورگرانے کی پری ڈیمولیشن کی جائے اور عمارت مسمارکرنے سے پہلے کا کام شروع کیا جائے۔

،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دروازےکھڑکیاں وغیرہ نکال کرڈیمولیشن کےعمل کوآسان بنایا جائے ، پری ڈیمولیشن سےمتعلق رپورٹ روزانہ جمع کرائی جائےگی۔

کمشنرکراچی کی8رکنی کمیٹی کی حتمی رپورٹ کمشنرآفس میں جمع کرائی جاچکی ہے ، شارٹ لسٹ کی گئی2کمپنیوں میں سےایک کا انتخاب کمشنرکراچی نے کرنا ہے۔

Comments