جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

روس کی جوہری آبدوزوں کا سخت برفیلی سطح توڑنے کا مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : جوہری قوت کی حامل تین روسی آبدوزیں آرکٹک مشقوں کے دوران برفیلی سطح توڑ کر ظاہر ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس بحریہ کی آرکٹک میں مشقیں جاری ہیں، اس دوران روس کی تین جوہری قوت کی حامل آبدوزوں کی جانب سے سطح سمندر پر موجود سخت برفیلی سطح کو توڑنے کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

تین سو میٹر کے فاصلے پر موجود تین روسی آبدوزوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 1.5 میٹر موٹی اور سخت برفیلی سطح توڑی ہے۔

خیال رہے کہ روسی جغرافیائی سوسائٹی کی شراکت سے فرانز جوزف لینڈ جزیرہ نما الیگزینڈرا لینڈ جزیرے اور ملحقہ پانیوں کے علاقے میں ایک وسیع آرکٹک مشق عمقا 2021 جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں