تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی، سرفراز احمد نے خاموشی توڑ دی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری نہ ملنے پر خاموشی توڑ دی، پی سی بی نے سرفراز کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی کی تھی۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اتار چڑھاؤ کسی بھی کرکٹر کے کیریئر کا حصہ ہوتا ہے، میرے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے، بی یا سی کیٹیگری معنی نہیں رکھتی بلکہ ہر حال میں اللہ کا شکر بجا لانے والا شخص ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز کا حصول نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہے، کسی بھی چیز کا حصول آسان ہوتا ہے مگر اس کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، حسن علی اور وہاب جگہ بنانے میں ناکام

سرفراز احمد نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں پاکستان کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں جس کی بی کیٹیگری میں بھی عمدہ کھلاڑیوں کا ایک گروپ ہے تاہم ان کا مقصد قومی ٹیم میں جلد واپسی ہے جیسے ہی موقع ملے گا وہ ٹیم میں واپس آئیں گے۔

انہوں نے اپنی جگہ اے کیٹیگری حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو باصلاحیت کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے فاسٹ بولر ہیں اور گزشتہ سال ان کی عمدہ کارکردگی ہی سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی ترقی کی اصل وجہ ہے۔

Comments

- Advertisement -