ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پاکستان کے بڑے شہر میں ڈینگی بے قابو ہوگیا!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہورمیں ڈینگی بے قابو ہوگیا، 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 15 مصدقہ مریض سامنےآئے ہیں جب کہ 24 گھنٹے میں 353 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 15 مصدقہ مریض سامنےآچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 353 مقامات سے لاروا برآمد ہوا، ہر جان قیمتی ہے، ڈینگی کے تدارک میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پرائیوٹ لیبارٹریوں سے مشتبہ ڈینگی مریضوں کی رپورٹنگ کو سختی سے چیک کرنے کا حکم دیا گیا ہے، سرکاری اسپتالوں سے مشتبہ مریضوں کی رپورٹنگ کو بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

ڈی سی لاہور نے کہا کہ فیز6 سے 11 مریض رپورٹ ہونے کی وجہ سے ڈینگی کی افزائش کا ماحول ہے، تہہ خانوں کی تعمیر کے لیے کھدائی میں پانی کا کھڑا ہونا بھی ڈینگی کی آماجگاہ بن رہا ہے۔

رافعہ حیدر نے کہا کہ زیرِتعمیر عمارتیں، خالی پلاٹوں میں جھاڑیوں کی بہتات ڈینگی کی افزائش کا سبب ہیں، واسا کی ٹیمیں بارش اور سیوریج کے پانی کا انخلا 100 فیصد یقینی بنائیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں خالی پلاٹوں، زیرتعمیرعمارتوں اور تہہ خانوں کی خصوصی چیکنگ کریں، ایل ڈبلیو ایم سی مین شاہراہوں اور علاقوں سے ہٹ کر نشیبی آبادیوں میں صفائی کریں۔

قبل ازیں ڈینگی کے خلاف رسپانس میں غفلت برتنے پر3 ٹاؤن کے ڈی ڈی ایچ اوز کو فارغ کردیا گیا، ڈی سی لاہور کی سفارش پرعلامہ اقبال، راوی، نشتر ٹاؤن کے ڈی ڈی ایچ اوز کو ہٹایا گیا ہے۔

3 ڈی ڈی ایچ اوز کو محکمہ پرائمری ہیلتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈی ڈی ایچ او نشتر ٹاؤن ڈاکٹر فراز رشید، ڈی ڈی ایچ اوعلامہ اقبال ٹاؤن ڈاکٹرعرفان رفیق اور ڈی ڈی ایچ او راوی ٹاؤن ڈاکٹر نادیہ عطا کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

رافعہ حیدر نے چند دن قبل تمام افسران کو وارننگ جاری کی تھی، ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے، سستی کی ہرگز گنجائش نہیں، ڈینگی اقدامات میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں